ہوائی سفر کو مکمل طورپر ڈیجیٹل بنانے کا منصوبہ

کاروبار

ہوائی سفر کو مکمل طورپر ڈیجیٹل بنانے کا منصوبہ

نئی دہلی- جلد ہی ایسا ہو سکتا ہے کہ طیارے میں سوار ہونے سے پہلے آپ کو بورڈنگ پاس لینے کی ضرورت نہ پڑے ۔ شہری ہوا بازی کی وزارت ہوائی سفر کو مکمل طور ڈیجیٹل بنانے پر غور کر رہی ہے ۔شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جینت سنہا نے آج یہاں ہندوستانی صنعت کنفیڈریشن کے سالانہ اجلاس کے پہلے دن " ڈیجی یاترا" نامی اس منصوبہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ورکنگ گروپ نے اس طرح کی سفارش کی ہے جس کے تحت ٹکٹ خریدنے سے لے کر سفر کے اختتام تک ادائیگی، ٹکٹ، بورڈنگ پاس سب کچھ ڈیجیٹل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسافر اپنے آدھار کارڈ یا پاسپورٹ سے اپنے ٹکٹ کو جوڑ سکتے ہیں اور ان کا بورڈنگ پاس ان کے موبائل پر ہی آ جائے گا۔ اس سے وقت کی کافی بچت ہوگی کیونکہ مسافروں کو بورڈنگ پاس لینے کے لئے قطار میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ آنے والے چند مہینوں میں ڈیجی یاترا کا خاکہ تیار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ "ڈیجیٹل ورکنگ گروپ کے ذریعے ہم یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کس طرح بہترین پروٹوکول یا رواجوں کو اپنایا جا سکتا ہے جسے پورے نظام میں لاگو کیا جا سکے ۔ اگر اسے پورے نظام میں لاگو کیا جاتا ہے تو ہم لوگوں کو آسان ڈیجیٹل سہولت مہیا کرانے میں کامیاب ہوں گے "۔

Similar Posts

Share it
Top