اینتھونی لینجوالا نئے کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس مقرر

کاروبار

نئی دہلی. مرکزی حکومت نے انڈین سول اکاؤنٹس سروس (آئی سی اے ایس) کے 1982 بیچ کے افسر اینتھونی لینجوالا کو کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس (سی جی اے) مقرر کیا ہے جو یکم مئی کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ اس عہدے پر پہنچنے والے شمال مشرقی علاقے کے پہلے افسر ہیں۔
دہلی یونیورسٹی کے ہندو کالج سے گریجویشن کرنے والے مسٹر لینجوالا کو مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے اہم عہدوں پر کام کرنے کا طویل تجربہ ہے۔ وہ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسز، وزارت تجارت، دیہی ترقی کی وزارت، اطلاعات و نشریات کی وزارت اور امورصارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت میں اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔
شمال مشرقی ریاستوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال میں ان کی خدمات کو کافی تعریف ملی ہے۔ میزورم میں تمام ٹریزری کے ڈیجیٹلائزیشن کا کریڈٹ انہی کو جاتا ہے۔ وہ میزورم میں ایگریکلچر مارکیٹنگ، سرحدی کاروبار، مدد اور بازآبادکار جیسے محکموں میں سیکرٹری کے طور پر اپنی خدمات دے چکے ہیں۔ وہ گوہاٹی میں واقع پبلک سیکٹر کی یونٹ۔ 'نارتھ ایسٹ ایگریکلچرل مارکیٹنگ کارپوریشن' کے مینیجنگ ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

Similar Posts

Share it
Top