بی جے پی کی جیت پرراجناتھ کاشکریہ

بھارت

بی جے پی کی جیت پرراجناتھ کاشکریہ

نئی دہلی،11مارچ(یواین آئی)مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما راجناتھ سنگھ نے اترپردیش اور اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو ملی بہترین کامیابی کےلئے وہاں کے عوام کا شکریہ اداکیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے ووٹوں کی گنتی کے زیادہ تر رجحان آنےکے بعد آج ٹویٹر پر کہا،''اس تاریخی جیت کےلئے ہم سبھی اترپردیش اور اتراکھنڈ کے عوام کا شکریہ اداکرتے ہیں ۔
بجلی کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ ان نتائج سے طے ہوگیا ہے کہ ملک کے عوام وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے پارٹی میں بھروسہ ظاہر کرنےکے لئے اترپردیش اور اتراکھنڈ کے عوام کا شکریہ اداکیاہے۔
ثقافت کے مرکزی وزیر مہیش شرما نے اترپردیش میں جیت کو تاریخی بتاتے ہوئے ریاست کے عوام کو مبارکباد دی ہے اور پارٹی کے سبھی کارکنان کا بھی شکریہ اداکیا ہے۔

Similar Posts

Share it
Top