اہل ترین امیدوار ہوگا اترپردیش کا اگلا وزیراعلی:شاہ

بھارت

اہل ترین امیدوار ہوگا اترپردیش  کا اگلا وزیراعلی:شاہ

بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے صدر امت شاہ نے آج کہا کہ ان کی پارٹی اترپردیش کا اگلا وزیراعلی قابلیت کی بنیاد پر منتخب کرےگی۔
مسٹر شاہ نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اہل ترین شخص کو وزیراعلی بنایا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور اترپردیش کے وزیراعلی اکھیلیش یادو دونوں نے انتخابی عوامی جلسوں میں نوٹوں کی منسوخی کا مسئلہ اٹھایا تھا۔اب یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ملک کےعوام نوٹوں کی منسوخی کے مسئلے پر وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑےہیں۔
بی جے پی صدر نے کہا،''پارٹی کا انتخابی منشور ہی اس کی ترجیح ہے۔اترپردیش کے عوام نے بی جےپی پر جو بھروسہ ظاہر کیا ہے اس پر ہم صد فیصد کھرے اتریں گے۔اترپردیش کا الیکشن ملک کی سیاست کا رخ طے کرےگا۔اب ہم نسل پرست، کنبہ پروری اور اقلیت نوازی کی سیاست سے نجات دلا کر ریاست کو ترقی کے راستے پر آگے لے جائیں گے۔''
مسٹر شاہ نے کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت پرغریبوں کا یقین مضبوط ہوا ہے۔غریبوں کا ایک بہت بڑا طبقہ بی جےپی کے ساتھ منسلک ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ غریبوں سے متعلق منصوبوں کو عمل میں لایا جائےگا۔

Similar Posts

Share it
Top