اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے : امر سنگھ

بھارت

اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے : امر سنگھ

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سے نکالے گئے لیڈر اور راجیہ سبھا رکن امر سنگھ نے اترپردیش میں پارٹی کی بری شکست پر آج اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ۔
ریاست کے وزیراعلی اکھلیش یادو کے نشانے پر رہنے والے مسٹر امر سنگھ نے کہاکہ اس الیکشن میں خاندانی تنازعہ کے علاوہ ملائم سنگھ کا انتخابی تشہیر سے دوررہنا اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مسلسل بیان بازی بھی ایس پی کی شکست کی اہم وجہ بنی۔
انہوں نے کہاکہ اکھلیش انتظامیہ میں موجود بدعنوانی بھی ایس پی کی شکست کی ایک اور وجہ بنی۔ انتخابی نتائج اس بات کے ثبوت ہیں کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ مسٹر اکھلیش یادو ایس پی میں داخلی تنازعہ اور پھوٹ کے دوران مسلسل امر سنگھ کو نشانہ بناتے رہے ہیں اور اس پورے تنازعہ کے لئے انہیں ہی ذمہ دار ٹھہراتے رہے ہیں جبکہ مسٹر سنگھ ملائم اور شیو پال گروپ کے ساتھ رہے۔ اس نظریہ سے انتخابی نتائج آنے کے بعد مسٹر سنگھ کا یہ ردعمل کافی سیاسی معنی رکھتا ہے۔
ریاست سے موصول انتخابی نتائج سے یہ پوری طرح واضح ہوگیا ہے کہ اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت بن رہی ہے اور ایس پی۔کانگریس اتحاد کا صفایا ہوگیا ہے۔

Similar Posts

Share it
Top