بہار میں بڑی مقدار میں شراب برآمد : گیارہ افراد گرفتار

بہار

بہار میں ہولی کے موقع پر شراب کی اسمگلنگ کو روکنے کی غرض سے مستعد پولیس نے آج بھی ریاست کے مختلف اضلاع سے بڑی مقدار میں دیسی اور غیر ملکی شراب برآمد کرکے گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
نوادہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے کوواکول تھانہ علاقہ کے نوادہ ۔ کوواکول شاہراہ پر آشرم روڈ پر واقع پانی ٹنکی کے نزدیک ایک جیپ سے 3950 پاؤچ دیسی شراب برآمد کی۔ پولیس نے اس دوران جیپ اور دو موٹر سائیکلیں بھی ضبط کیں۔
پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ موقع پر سے ضلع جموئی کے رویا ویل بازار کے باشندہ وکی سنگھ اور بگھن تالاب کے باشندہ شیام کمار کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ برآمد شراب جھارکھنڈ میں تیار کیا گیا ہے، جسے جموئی لیجایا جارہا تھا۔
اسی طرح ضلع کے رجولی تھانے علاقے کے رجولی چیک پوسٹ پر موٹر گاڑیوں کی جانچ کے دوران ایکسائز محکمہ کی ٹیم نے ایک بس سے گیارہ بوتلیں شراب کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

Similar Posts

Share it
Top