یوپی میں بی جے پی کی زبردست جیت صف بندی کی سیاست کا نتیجہ : سدانند سنگھ

بہار

یوپی میں بی جے پی کی زبردست جیت صف بندی کی سیاست کا نتیجہ : سدانند سنگھ

بہار اسمبلی کے سابق اسپیکر اور سینئر کانگریسی لیڈر سدانند سنگھ نے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ملی تاریخی کامیابی کو صف بندی کی سیاست کا نتیجہ بتایا اور کہا کہ اس الیکشن میں صف بندی کی سیاست کے ساتھ ہی پسماندہ طبقات کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہی سماج وادی پارٹی۔ کانگریس اتحاد کو بری طرح شکست ملی ہے۔
مسٹر سنگھ نے آج یہاں یو این آئی سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ اترپردیش اسمبلی الیکشن میں فرقہ پرست طاقتں صف بندی کی سیاست کرنے کے اپنے منصوبے میں کامیاب رہی۔اسی وجہ سے بی جے پی کو زبردست اکثریت ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اترپردیش میں شکست سے کانگریس کو زیادہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کیوں کہ ریاستی سطح پر کمزور تنظیم کے سہارے اس الیکشن میں کوئی زیادہ توقع نہیں تھی۔ اسی وجہ سے پارتی نے سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا تھا جو کامیاب نہیں ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ اگر تمام ریاستوں کے نتائج کا تجزیہ کیا جائے تو کانگریس نے بہت کچھ نہیں گنوایا ہے۔اس الیکشن میں کانگریس نے پنجاب میں واضح اکثریت حاصل کی ہے وہیں گوا اور منی پور میں بھی پارٹی کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے۔

Similar Posts

Share it
Top