بہار میں اگنو کی بی ایڈ سیٹوں میں کمی کو مرکز فورا واپس لے: رجک

بہار

بہار میں اگنو کی بی ایڈ سیٹوں میں کمی کو مرکز فورا واپس لے: رجکFile Photo

پٹنہ جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) کی بہار میں بی ایڈ کی 98 فیصد سیٹیں کم کئے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنتادل ۔یو کے قومی جنرل سکریٹری اور ممبر اسمبلی شیام رجک نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے اگنو کے پٹنہ، سہرسہ، بھاگلپور اور دربھنگہ علاقوں میں بی ایڈ کی سیٹوں میں بڑے پیمانہ پر کمی کر دی ہے۔ پہلے ان علاقوں میں 1300 طلبا بی ایڈ کی تعلیم حاصل کرتے تھے لیکن مرکز کے اس فیصلے کے بعد اب صرف 25 ہی طلبا بی ایڈ کر سکیں گے۔
مسٹر رجک نے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ عجیب فیصلہ یکم جنوری ہی نافذہو گیا ہے جس کی وجہ سے بی ایڈ کرنے والے بچوں کا مستقبل ادھر میں لٹک گیا ہے۔ ان سیٹوں کو کم کے لئے مرکز کی بی جے پی حکومت نے اسے عذر بنایا ہے کہ فاصلاتی تعلیم موڈ میں پریشانی ہوتی ہے۔
جنتادل۔ یو کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ بہار پر خصوصی توجہ دینے کی بات کرنے والی بی جے پی حکومت کا اب اصل چہرہ بے نقاب ہونے لگا ہے۔ مرکزی حکومت نے بہار کو نہ تو خصوصی ریاست کا درجہ اور نہ ہی خصوصی پیکیج ہی دیا ہے۔ انہوں نے بہار کے مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے وزیر اعظم سے بی ایڈ کوٹے میں کمی نہیں کرنے کی اپیل کرتے ہوئے فوری طور پر اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

Similar Posts

Share it
Top