عظیم ہستیوں کی پیدائش اور وفات کے مواقع پر تعطیلات منسوخ ہوں گی: سسودیا

دھلی این سی آر

عظیم ہستیوں کی پیدائش اور وفات کے مواقع پر تعطیلات منسوخ ہوں گی: سسودیا

نئی دہلی (یو این آئی) اروند کیجریوال کی حکومت نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے فیصلے کی نقل اتارتے ہوئے دہلی کے اسکولوں میں عظیم ہستیوں کی پیدائش اور وفات سے منسوب چھٹیوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج کہا کہ چیف سکریٹری کو اس سلسلے میں ہدایات دے دی گئی ہیں۔ عظیم ہستیوں کے نام پر اتر پردیش کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر سسودیانے کہا کہ یوگی حکومت کی یہ اچھی پہل ہے ۔ دہلی حکومت دوسری ریاستوں سے سیکھنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ دہلی حکومت کے اہم شخصیات کی گاڑیوں سے لال بتی ہٹاکر وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کے فیصلے اور صحت خدمات کے لئے محلہ کلینک کی اسکیم کو دوسری ریاستیں اپنا رہی ہیں۔ ہمیں بھی دوسروں کے اچھے فیصلوں کو اپنانا چاہیے ۔یوگی حکومت نے ریاست میں 15 عظیم ہستیوں کی پیدائش اور وفات سے منسوب 15 چھٹیوں کومنسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دہلی حکومت کے اسکولوں میں بھی ایسے موقعوں پر کافی چھٹیاں دی جاتی ہیں، جنہیں اب ختم کردیا جائے گا۔

Similar Posts

Share it
Top