مودی نے افغانستان کے فوجی ٹھکانے پر حملے کی مذمت کی

بھارت

مودی نے افغانستان کے فوجی ٹھکانے پر حملے کی مذمت کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر نودی نے افغانستان کے مزار شریف میں فوجی ٹھکانے پر طالبانی حملے کی آج سخت مذمت کرتے ہوئے ہلاک جوانوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔
مسٹر مودی نے اپنے غم پیغام میں کہا ''مزار شریف پر فوجی ٹھکانے پر کل کئے گئے بزدلانا طالبانی حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور اس حملے میں شہید جوانوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔''
قابل ذکر ہے کہ کل طالبانی حملہ آوروں نے اس فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا تھا جس میں 140 افغانی فوجی ہلاک ہوگئےتھے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کے بعد کہا تھا کہ ملک کے شمالی حصے میں چیف طالبانی لیڈروں کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے یہ کارروائی کی گئی ہے۔
یہ حملہ فوجی ٹھکانے کے اندر اندر ایک مسجد کے قریب اس وقت ہوا جب جمع کی نماز کے بعد فوجی جا رہے تھے۔

Similar Posts

Share it
Top