کسان سوکھے کی وجہ سے نہیں کررہے خودکشی: تمل ناڈو حکومت

بھارت

کسان سوکھے کی وجہ سے نہیں کررہے خودکشی: تمل ناڈو حکومت

نئی دہلی - تمل ناڈو سرکار نے آج سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ایک دستاویز میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ ریاست کے کسان خشک سالی کی وجہ سے خودکشی نہیں کررہے ہیں۔ تمل ناڈو کی جانب سے عدالت عظمی کو سونپے گئے جواب میں ریاستی سرکار نے کہا ہے کہ سوکھے کی وجہ سے ریاست کے کسی بھی کسان نے جان نہیں دی ہے ۔ ریاستی سرکار نے کسانوں کی خودکشی کے لئے ان کے ذاتی اسباب کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ تمل ناڈو سرکار کا یہ جواب عدالت کے 13 اپریل کے حکم کے مدنظر آیا ہے جس نے کسانوں کی خودکشی کے معاملہ پر تفصیلی جواب کے لئے ریاستی سرکار کو دو ہفتہ کا وقت دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ عدالت نے ریاست میں کسانون کے حالات بہتر بنانے کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کئے جانے کے معاملہ میں تمل ناڈو سرکار کو پھٹکار لگائی تھی۔

Similar Posts

Share it
Top