جمہوریت میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں : بی جے پی

بھارت

جمہوریت میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں : بی جے پی

نئی دہلی، دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر منوج تیواری کے گھر پر ہوئے حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے پارٹی نے کہاکہ جمہوریت میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
مسٹر تیواری کی رہائش گاہ پر کل دیر رات چند نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ مسٹر تیواری اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔پولیس نے معاملہ کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
پارٹی کی ریاستی یونٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا ہے بی جے پی اس حملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ جمہوریت میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
مسٹر تیواری نے حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 159، نارتھ ایونیو میں واقع ان کی رہائش گاہ پر کل دیر رات آٹھ سے دس لوگوں نے حملہ کردیا تھا۔
حال میں دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی 270میں سے 181سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

Similar Posts

Share it
Top