یوگی ہر ہفتے اراکین پارلیمنٹ اوراسمبلی سے ملاقات کریں گے

بھارت

یوگی ہر ہفتے اراکین پارلیمنٹ اوراسمبلی سے ملاقات کریں گے

لکھنو، اترپردیش میں ہر روز عوام سے ملاقا ت کرنے والے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اراکین پارلیمنٹ اور اسمبلی سے ملاقات کا وقت طے کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی اب ہر جمعہ کو شام چار سے پانچ بجے کے درمیان اراکین پارلیمنٹ اور ہر پیر اور جمعرات کو اسی وقت اراکین اسمبلی سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ میٹنگ ان کے اینکسی دفتر کی پانچویں منزل پر ہوگی۔
اراکین پارلیمنٹ اور اسمبلی سے میٹنگ کے دوران کسی کو ساتھ نہ لانے کی درخواست کرتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہاکہ عوامی نمائندوں کو اپنے حلقہ انتخاب میں زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہئے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرکے ان کی مدد کرنی چاہئے۔

Similar Posts

Share it
Top