یونیوارتا کی ارچنا، یو این آئی اردو سروس کے مقصودعالم اور بھاشا کی منیشا ماترشری ایوارڈ کے لئے منتخب

بھارت

نئی دہلی، ملک کی معروف خبررساں ایجنسی یونیوارتا کی صحافی ارچنا کشیپ، یو این آئی اردو سروس کے صحافی مقصود عالم، یواین آئی انگلش کے شانتو داس ، بھاشا کی منیشا شریواستو اور اکنامک ٹائمز کی انو چوہان سمیت 24 صحافیوں، فوٹو گرافر اور کارٹونسٹ کو 42 ویں ماترشری ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ فلم سربجیت کو بہترین فلم قرار دیا گیا ہے جس میں ایشوریہ رائے نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
سماجی خدمات کے لئے یہ ایوارڈ پروین شنکر کپور کو دیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ سات مئی کو یہاں ایک تقریب میں دےئے جائیں گے۔ تقریب میں پنجاب کیسری کے ڈائریکٹر ارجن چوپڑا بھی شرکت کریں گے۔ یہ ایوارڈ سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین اور بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترادیں گے۔
ایوارڈ سلیکشن کمیٹی کے کنوینر دنیش شرما کے مطابق ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے راجیش رائے، ہندوستان نیوز سے اجیت کمار پاٹھک، دینک آج سے سنجے رائے، امر اجالا سیما شرما ،دینک ہندوستان سے پنکج روہیلا، دینک جاگرن سے ابھینو اپادھیائے، ساندھے ٹائمز سے مکیش بوڑائی، راشٹریہ سہارا سے روی شنکر تیواری،دینک سویرا سے آکاش دویدی اور ٹوٹل ٹی وی سے ترون کالرا کے علاوہ پی ٹی آئی کے فوٹوگرافر شریش ٹیٹے، ہندوستان ایکسپریس کے فوٹو گرافر نریندر کمار، دینک جاگرن کے ہریش کمار، انڈیا نیوز کے کیمرہ مین روہت کمار، شردھا چینل کے صحافی راجندر بھاردواج، انڈیا نیوز کے سینئر رپورٹر سنجے شرما، ایم ایچ ون سے نونیت ودھوا، آزاد صحافی سنیتا وکیل، دی ہندو سے کارٹونسٹ سریندر ناتھ بھی شامل ہیں۔

Similar Posts

Share it
Top