کپل مشرا نے کیجریوال کے خلاف اے سی بی میں شکایت کی

بھارت

کپل مشرا نے کیجریوال کے خلاف اے سی بی میں شکایت کی

نئی دہلی،عام آدمی پارٹی کےلیڈر کپل مشرا نے انسداد بدعنوانی بیورو میں شکایت داخل کرکے آپ پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال پر بے ایمانی کا الزام لگایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل مسٹر کیجریوال کے خلاف الزامات لگانے والے مشرا نے آج بیورو میں باقاعدہ شکایت درج کرائی۔
مشرا نے کل الزام لگایا تھا کہ انہوں نے خود وزیراعلی کو وزیر صحت ستیندر جین سے 2 کروڑ روپے رشوت لیتے ہوئے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج بیورو کو تمام ثبوت مہیا کرادیں گے۔
تاہم آپ لیڈر اور نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے مشرا کے لگائے الزامات کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ مشرا کو پانی کی سپلائی میں بدنظمی کی وجہ سے سنیچر کی شب دہلی کابینہ سے نکال دیا گیا تھا۔

Similar Posts

Share it
Top