سچائی سامنے آ ہی جاتی ہے: راہل

بھارت

سچائی سامنے آ ہی جاتی ہے: راہل

نئی دہلی، کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر لگے الزامات کے تناظر میں آج کہا کہ سچائی کو چھپایا نہیں جا سکتا۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا "سچائی کے بارے میں مجھے یہ بات بہت اچھی لگتی ہے کہ وہ سامنے آ ہی جاتی ہے۔کانگریس نائب صدر نے یہ تبصرہ دہلی حکومت میں وزیر آبی وسائل رہے مسٹر کپل مشرا کے ذریعہ وزیر اعلی پر لگائے گئے سنسنی خیز الزامات کے حوالہ سے کیا ہے۔ مسٹر مشرا نے کہا کہ وزیر صحت ستیندر جین نے ان کے سامنے مسٹر کیجریوال کو دو کروڑ روپے دیے تھے۔
اس دوران پارٹی نے بھی اپنے سرکاری پیج پر ٹویٹ کر کے کہا "مسٹر کیجریوال پر لگا دو کروڑ روپے لینے کا الزام۔ سب سے جواب مانگنے والے کیجریوال جی، کیا اب آپ جواب دیں گے۔ "اس انکشاف کے بعد کانگریس نے مسٹر کیجریوال سے استعفی مانگا ہے۔ پارٹی نے ٹویٹ کیا "جس طرح کے الزامات لگائے گئے ہیں، ان کے پیش نظر مسٹر کیجریوال کو اب عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے۔ انہیں فوری طور پر استعفی دے دینا چاہیے۔

Similar Posts

Share it
Top