مودی، سونیا اور راہل نے میكرون کو فرانس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی

بھارت

مودی، سونیا اور راہل نے میكرون کو فرانس کا صدر منتخب ہونے پر  مبارکباد پیش کی

نئی دہلی،وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر
راہل گاندھی نے ایمینوئل میکرون کو فرانس کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور امید
ظاہر کی ہے کہ ان کے دور میں فرانس اور ہندوستان کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔
مسٹر مودی نے آج ٹویٹ کیا، "صدارتی انتخابات میں شاندار جیت درج کرنے پر آپ کو مبارک باد۔
ہندوستان اور فرانس کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے میں آپ کے ساتھ مل کر
کام کرنےکا خواہشمند ہوں۔ "
محترمہ گاندھی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وہ بھاری ووٹوں سے جیتنے پر مسٹر میكرون کو مبارکباد
پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے فرانس کے عوام کو بھی اس کے لئے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ذاتی آزادی
اور مساوات کے لئے دونوں ممالک کے اقدار یکساں ہیں۔ ہند-فرانس تعلقات وقت کی کسوٹی پر
کھرے اترے ہیں اور امید ہے کہ مسٹر میكرون کی مدت کار میں دونوں ممالک کی دوستی اور مضبوط ہو گی۔
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بھی مسٹر میكرون کو ان کی بھاری جیت پر مبارکباد دی اور کہا
کہ فرانس کے لوگوں نے بتا دیا ہے کہ خوف اور نفرت کے ذریعہ ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی ہے۔
فرانس میں صدارتی انتخابات میں مسٹر میكرون اپنی حریف میرین لے پین کو بھاری ووٹوں سے
شکست دے کر ملک کے سب سے کم عمرصدر بنے ہیں۔

Similar Posts

Share it
Top