ڈوڈہ میں پراسرار فائرنگ میں دو پولیس افسر زخمی

بھارت

جموں،جموں وکشمیر میں ڈوڈہ ضلع کے سدور گاؤں میں فائرنگ کے واقعہ میں کل دیر رات ریاستی پولیس کے دوخصوصی پولیس افسر (ایس پی او)زخمی ہوگئے۔
پولیس نے یہاں بتایا کہ ڈوڈہ کے گندوہ تحصیل کے پولیس پوسٹ تانتا میں پر اسرار فائرنگ کے ایک واقعہ میں دو ایس پی او زخمی ہوگئے۔دیوار پر تقریباً 12 سے 13 گولیوں کے نشان تھے جبکہ ایک گولی ایک پولیس اہلکار اور دو دیگر کولگی۔
شدید طورپر زخمی ایس پی او کی شناخت کیکر سنگھ اور محمد یونس کے طورپر ہوئی ہے۔دونوں کو سب ڈیویژن اسپتال (تھاتری)لے جایا گیا جہاں سے بہتر علاج کے لئے انہیں ڈی ایچ ڈوڈہ لے جایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی ایس پی او کو ہوائی راستے سے جموں کے سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا ہے۔فائرنگ کی وجہ کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Similar Posts

Share it
Top