لکھنؤ میں دو روزہ آم فیسٹیول 24 جون سے شروع ہوگا

بھارت

لکھنؤ میں دو روزہ  آم فیسٹیول 24 جون سے شروع ہوگا

لکھنؤ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں دو روزہ آ م فیسٹیول آئندہ 24 جون کو اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ میں کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکاری ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ لکھنؤ کےکمشنر انل گرگ کی صدارت میں کل یہاں ہوئی آم فیسٹیول کی ایک میٹنگ یہ فیصلہ کیا گیاہے جس کا انعقاد 24 اور 25 جون کو کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس آم فیسٹیول میں سرکاری اور پرائیویٹ ادارے حصہ لیں گے۔ نجی شعبوں کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لئے مقابلہ کے جائزہ کا کام کمیٹی کے ذریعے کیاجائے گا جس میں اول ، دوئم اور سوئم انعامات دیئے جانے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق اس آم فیسٹیول میں مختلف طبقوں کے شرکاء کو شریک کرتے ہوئے 126 ایوارڈ دیئے جائیں گے ۔علاہ ازیں اس پروگرام میں حصہ لینے والے اہم مہمانوں کے لئے تحائف دیئے جانے کا اہتمام کیا گیا ہے جس کی تعداد 22 ہو گی۔ بہترین مدمقابل کو گیارہ ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کمشنر مسٹر گرگ نے اس پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لئے مختلف محکموں کی جانب سے کرائے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ آم فیسٹیول سے منسلک تمام تیاریاں وقت پر مکمل کرلی جائیں۔

Similar Posts

Share it
Top