دہلی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

بھارت

دہلی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

نئی دہلی۔ قومی راجدھانی دہلی میں آج مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہونے سے موسم خوشگوار رہا اور دہلی کے باشندوں نے اس کا لطف اٹھایا۔ ہلکی بارش ہونے سے شہر کا کم از کم درجہ حرارت کم ہوکر 28ڈگری سیلسیس پر آگیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج یہاں بادل چھائے رہیں گے اور گرج کے ساتھ بوچھار یا آندھی آسکتی ہے۔ راجدھانی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری سیلسیس تک رہ سکتا ہے۔
جمعہ کو بھی جزوی طورپر بادل چھائے رہیں گے اور بجلی چمکنے کے آثار ہیں۔ شہر کا کم از کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 28ڈگری اور 39ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔
بدھ کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.2ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین ڈگری کم رہا۔

Similar Posts

Share it
Top