میانمار کی سرحد سے ملحق ریاستوں کے وزرائے اعلی سے راجناتھ ملاقات کریں گے

بھارت

میانمار کی سرحد سے ملحق ریاستوں کے وزرائے اعلی سے راجناتھ ملاقات کریں گے

نئی دہلی مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ہندستان۔ میانمارسر حد معاملے پر بات چیت کے لئے 12 جون کو چار ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
میزورم کے دارالحکومت آئیزول میں ہونے والی اس میٹنگ میں وہ میانمار کی سرحد سے ملحق چاروں ریاستوں اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور اور میزورم کے وزرائے اعلی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
میٹنگ میں خاص طور پر ہندستان۔ میانمار سرحد پر ڈھانچہ جاتی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان میں سرحدی علاقے کے ترقیاتی پروگرام، لوگوں کی آمدورفت کوآسان بنانے کے لئے آزاد ٹریفک نظام، سرحد ی سروے اور ریاستی حکومتوں اور سرحدوں پر تعینات سلامتی دستوں کے درمیان تال میل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
چاروں ریاستوں کے چیف سکریٹری، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، آسام رائفلس کے ڈائریکٹر جنرل اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

Similar Posts

Share it
Top