شادی کی تقریب میں چھجہ گرجانے سے 9 افراد کی موت، 14 زخمی

راجستھان

بھرت پور راجستھان کے بھرت پور میں کمہیر کے پیڑی گاؤ میں گزشتہ دیر رات شادی کی تقریب میں بھات کے پروگرام کے دوران چھجہ گرجانے سے نو افراد کی موت اور 14دیگر زخمی ہو گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پیڑی میں رہنے و الے بابو لال جاٹو کے بیٹوں کی شادی کی تقریب میں بھات کے پروگرام کے وقت اچانک چھجہ گر جانے سے ہوئے حادثہ میں کیلاسی، انگوری، لجا، ہرویدی، بھرت لال، کملیش کے علاوہ ایک لڑکی کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ ونود، پرینکا، راکیش، پریتی، موہن دئی، رام چرن سمیت دیگر زخمی ہو گئے۔ ان میں سے دو کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں علاج کے لئے بھرت پور کے آر بی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے موقع پر پہنچ زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کا بندوبست کیا۔ 6 زخمیوں کو سنگین حالت ہونے پر رات دو بجے جے پور ریفر کر دیا گیا۔ مرنے والوں میں سات افراد ایک ہی گاؤں کے بتائے گئے ہیں۔ مرنے والوں میں گاؤں کے رشتے سے دولہے کی دو چاچی، بوا، دو نانی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے وقت بھات میں آئی خواتین اور دیگر خواتین منگل گیت گا رہی تھیں۔ حادثہ میں دولہے کی بوا اور چچا بھگوان سنگھ کی بھی موت ہو گئی ۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 1030

Similar Posts

Share it
Top