اے سی کوچ کے پہیوں سے دھواں نکلنے سے افرا تفری

راجستھان

جے پور - راجستھان کے الور ضلع کے مالاکھیڑا اسٹیشن کے نزدیک آج ایک پسنجر ٹرین کے اے سی کوچ کے پہیوں سے دھواں اٹھنے کی وجہ افراتفری مچ گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق جے پور سے سرائے روہیلا جارہی سپر فاسٹ پسنجر ٹرین کے اے سی کوچ کے پہیوں سے نکلی چنگاری سے دھواں اٹھتا دیکھ مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ اس کی اطلاع ملنے پر گاڑی کو مالاکھیڑا اسٹیشن پر روک دیا گیا۔
ریلوے کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts

Share it
Top