بلند شہر میں سڑک حادثہ میں باپ بیٹے کی موت

اتر پردیش

بلند شہر میں سڑک حادثہ میں باپ بیٹے کی موت

بلند شہر۔ اترپردیش میں بلند شہر کے سکندرآباد علاقہ میں ٹرالا کی زد میں آجانے سے باپ بیٹے کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سکندر آباد علاقہ کے گاوں آڑا میں رہنے والے اجیت یادو اپنے والد راجپال یادو کو لیکر کل رات موٹرسائکل سے غازی آباد سے واپس آرہا تھا۔ صنعتی علاقہ میں واقع سروس روڈ پر ایک تیز رفتار سے آنے والے ٹرولا نے موٹرسائکل میں ٹکر مار دی جس سے باپ بیٹے بری طرح زخمی ہوگئے۔
پولیس نے دونوں کواسپتال میں داخل کرایا جہاں اجیت نے دم توڑ دیا۔ علاج کے دوران دو گھنٹے بعد راجپال کی بھی موت ہوگئی۔ مرنے والے کے کنبہ کے بھولے سنگھ نے ٹرک ۔ٹرولا ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔

Similar Posts

Share it
Top