عصمت دری کے دو ملزمان کو دس دس سال قید با مشقت و جرمانہ

اتر پردیش

پرتاپ گڑھ ، اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج رامیشور کی عدالت نے عصمت دری کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے قصوروار ثابت ہونے والے دو ملزمان کو دس دس سال قید بامشقت و جرمانہ کی سزا سنائی۔
استغاثہ کے بموجب تھانہ نواب گنج علاقے کے شیخ محمد پور گاوُں کی ایک خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کی بیٹی 23/ جنوری 2013 کو رفع حاجت کیلئے گئی تھی جہاں سونو و وملیش نے اس کو پکڑ کر تنہائی میں لے جا کر عصمت دری کی ۔پولیس نے معاملہ درج کرکے فرد جرم عدالت میں داخل کردی ہے۔
عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم سونوو وملیش کو دس دس سال قید بامشقت و بیس بیس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی اور حکم دیا کہ جرمانہ کا نصف متاثرہ کو دیا جائےجبکہ جرمانہ کی ادائگی نہیں کرنے پر ملزمان کو چھہ ماہ کی مزید سزا کاٹنی ہوگی ۔

Similar Posts

Share it
Top