ممبئی میں نہیں دبئی میں ہوگا سب موٹی خاتون کا علاج

رہن سہن

ممبئی-دنیا کی سب موٹی خاتون کا علاج اب ممبئی میں نہیں بلکہ دبئی میں ہوگا، سیفی ہسپتال سے یو اے ای کے برجیل ہسپتال میں شفٹ کیا جائے گا۔ بتادیں کہ مصر کی شہری ایمان احمد کو ممبئی سے متحدہ عرب امارات کے ایک ہسپتال بھیجا جائے گا۔ یہاں ان کا وزن کم کرنے کے لئے علاج چل رہا ہے، علاج کے لئے یہاں آنے سے پہلے ایمان کو دنیا کی سب سے وزنی خاتون سمجھا جاتا تھا۔ ممبئی کے سیفی ہسپتال نے بتایا کہ ایمان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے برجیل ہسپتال بھیجا جائے گا۔ ایمان کی بہن شاما سلیم نے الزام لگایا تھا کہ سیفی ہسپتال میں ایمان کا صحیح طریقے سے علاج نہیں ہو رہا ہے، پرائیوٹ ہسپتال نے دعوی کیا کہ ایمان کا وزن گھٹ کر 176 کلو گرام ہو گیا ہے جو گزشتہ سال 500 کلو گرام تھا۔ وی پی ایس ہیلتھ کیئر گروپ کے برجیل ہسپتال کے ڈاکٹروں کے ٹیم نے شاما کی درخواست پر بدھ کو یہاں ایمان سے ملاقات کی تھی، اپنی بہن کے ساتھ یہاں رہ رہی شاما نے بتایا کہ وی پی ایس کے ایم ڈی ڈاکٹر شمشیر ویالل جمعرات کو یہاں پہنچے اور سیفی ہسپتال کے حکام سے ملاقات کی۔ اس کے بعد سیفی ہسپتال میں بیریاٹرک سرجری کے سیکشن کے چیف ڈاکٹر ارپنا بھاسکر نے ایک بیان میں کہاکہ یہاں علاج ختم ہو گیا ہے اس لئے ایمان کو یو اے ای کے برجیل ہسپتال بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیفی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے شاندار کام کیا ہے۔ ارپنا نے بتایاکہ ایمان چارٹرڈ کارگو طیارے سے آئی تھیں اور عام مسافر کی طرح ایک طیارے کی بزنس زمرے میں واپس جا رہی ہیں۔ ان کا وزن ابھی 176.6 کلو گرام ہے جو 23 ستمبر 2016 کو 500 کلو گرام تھا۔

Similar Posts

Share it
Top