شمالی كوريا نے کیا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

دنیا

شمالی كوريا نے کیا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

سیول، شمالی کوریا نے دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمالی علاقے سے آج صبح ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔
خبر رساں ایجنسی يونهاپ نے جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے اس بات کی اطلاع دی۔
خبر رساں ایجنسی يونهاپ کے مطابق میزائل ٹیسٹ کے بارے میں ابھی تفصیلی معلومات حاصل نہیں ہوپائی ہیں۔
شمالی كوريا کا نیا میزائل ٹیسٹ بھی رہا ناکام
امریکی حکومت کے ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے کیا گیا نیا میزائل ٹیسٹ بھی ناکام ہوگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق شمالی کوریا نے دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمالی علاقے سے آج صبح ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو ناکام رہا۔
میزائل ٹیسٹ کے بارے میں ابھی تفصیلی معلومات نہیں مل پائی ہیں۔
جاپان نے کی شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کی مذمت
جاپان نے شمالی کوریا کی طرف سے آج کئے گئے میزائل ٹیسٹ کی مذمت کی ہے۔
جاپان نے شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کو بالکل ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
جاپان کی حکومت کے ترجمان يوشي هیدو سگا نے کہا کہ وہ اس معاملے پر وزیر اعظم شنزوآبے کے رابطے میں ہیں۔ مسٹر آبے اس وقت یورپ کے دورے پر ہیں۔ مسٹر سگا نے کہا کہ افسران میزائل ٹیسٹ کے بارے میں معلومات جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شمالی کوریا نے دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمالی علاقے سے آج صبح ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو شاید ناکام رہا۔
مون جائی ان نے شمالی كوريا کے میزائل ٹیسٹ کو 'فضول کی مشق' قرار دیا
جنوبی کوریا کے صدر کے عہدے کے امیدوار مون جائی ان نے شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کو "فضول کی مشق" قرار دیا ہے۔
مون جائی ان کے ترجمان پارک کوانگ اون نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "ہم کم سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کی حکومت ایسی لاپروا اشتعال انگیز کارروائیوں فوری طورپر روکے اور جوہری پروگراموں کو ترک کرنے کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کا راستہ اختیار کرے "یہ خود کو بچانے کا ایک طریقہ ہے، ازخود تباہی کا طریقہ نہیں۔"
امریکہ اور جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے آج صبح ایک میزائل تجربہ کیا لیکن یہ کچھ بلندی پر جانے کے بعد چند منٹ بعد تباہ ہو گیا۔
میزائل ٹیسٹ کے سبب شمالی کوریا کے خلاف پرپابندی عائد کئے جانے کا اندیشہ
شمالی کوریا کے حالیہ ناکام میزائل ٹیسٹ کے سبب امریکہ اس کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کر سکتا ہے۔ ایک امریکی افسر نے یہ اطلاع دی ۔
اس افسر نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ کل شمالی کوریا نے امریکہ اور چین کی درخواست کو درکنار کرتے ہوئے اپنا میزائل تجربہ کیا۔ اگرچہ یہ ٹیسٹ ناکام بتایا جا رہا ہے لیکن امریکہ اس سے کافی حیرت میں ہیں اور اب شمالی کوریا کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
افسر کے مطابق اب کچھ بھی کارروائی کی جا سکتی ہے اور اس کے خلاف محدود پابندیوں کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ میزائل ٹیسٹ ایک طرح سے اشتعال انگیز کارروائی ہے اور نو مئی کو ہونے والے جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات سے پہلے اس میزائل تجربہ کا اندیشہ تھا۔
چند حکام کا خیال ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ شمالی کوریا کے جوہری مواد لے جانے کے اہل میزائل کے ٹیسٹ پر بھی فکر مند ہے کیونکہ اس کی زد میں امریکہ بھی آ سکتا ہے۔ امریکہ اب اس کے چھٹے جوہری ٹیسٹ پر نزدیکی نظر رکھ رہا ہے۔
خیال ر ہے کہ کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلیرسن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں وارننگ بھرے لہجے میں کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک پروگرام پر روک نہیں لگائی گئی تو اس کے بہت ہی سنگین نتائج ہوں گے۔
افسر نے بتایا کہ ان اقتصادی پابندیوں کا اعلان آئندہ چند دنوں میں کیاجا سکتا ہے۔

Similar Posts

Share it
Top