بغداد میں کار بم دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں کی موت

دنیا

بغداد میں کار بم دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں کی موت

بغداد، عراق کے دارالحکومت بغداد میں آج ہوئے ایک خود کش کار بم دھماکے میں چار عراقی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی۔
محکمہ سیکورٹی کے ایک ترجمان نے اطلاع دی۔
ترجمان کے مطابق بغداد کی ابو نواز ا سٹریٹ میں ٹریفک پولیس اسٹیشن کے باہر ہوئے ایک خود کش کار بم دھماکے میں ٹریفک پولیس کے چار پولس اہلکاروں کی موت ہو گئی جبکہ اس دھماکے میں پانچ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
یہ علاقہ دریائے دجلہ کے مشرقی ساحل کے نزدیک واقع ہے۔ بغداد کے اس علاقے سے کچھ ہی فاصلے پر غیر ملکی میڈیا کے کئی دفتر بھی ہیں۔ اسی علاقے میں فرانس کا سفارت خانہ بھی ہے۔
اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کار بم دھماکے کے لئے اسلامک اسٹیٹ ذمہ دار ہے۔
خیال ر ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کا 2014 سے ہی عراق اور شام کے کئی علاقوں پر قبضہ ہے۔

Similar Posts

Share it
Top