فلپائن کے منڈاناو جزیرے میں 7.2 شدت کا زلزلہ

دنیا

فلپائن کے منڈاناو جزیرے میں 7.2 شدت کا زلزلہ

منیلا، 29 اپریل (رائٹر) فلپائن کے منڈاناو جزیرے کے ساحلی علاقے میں آج زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریْختر پیمانہ پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے بعد بحر الکاہل خطے میں سونامی وارننگ سنٹر نے سونامی کی لہروں کے انڈونیشیا تک پہنچنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔
سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق سونامی کی خطرناک لہریں زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر دور تک جا سکتی ہیں۔امریکی محکمہ ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 درج کی گئی۔

Similar Posts

Share it
Top